جیل میں قید عمران خان 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں بھی گرفتار

محمد لطیف نوائے وقت

راولپنڈی: جیل میں بند بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

سابق وزیراعظم کا ان 6 مقدمات میں آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، تمام 6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت پیش کر دیں۔ گرفتاری رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں