ڈاکٹر اختر گلفام ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی پر اپنا پروگرام کرتے ہیں، حکومتی اداروں کی طرف سے متعدد ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں
برطانیہ کا جیول ان دی کراون (Jewel in the crown ) ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں متعدد چینلز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں
سٹاف رپورٹر ڈان ٹی وی
لندن: برطانیہ میں 45 سال سے مقیم پاکستانی انوسٹی گیشن جرنلسٹ نے بین الااقومی سطح کا پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ برطانوی چینل ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوز ،برطانیہ سے سب سے زیادہ شایع ہونے والے ملٹی ایوارڈ یافتہ اور نیوز پیپر آف دی ائیرکا ایوارڈ حاصل کرنے اخبارنوائے وقت لندن، انگلش اخبار ڈیلی ڈان اور ویکلی اخبار لندن آئی کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر اختر گلفام کوان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کرکٹ لیگ نے ایوارڈ سے نوازِہ ہے۔وہ ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی پر اپنا پروگرام گیسٹ ود ڈاکٹر اختر گلفام ( Guest with Dr.Akhtar Gulfam)ہر ہفتہ اور اتوار کرتے ہیں۔انھیں برطانیہ کی والتھم فاریسٹ بارو ، ہائی ویکمب بارو ، ایڈنبراء کونسل اور دیگر اداروں کی طرف سے متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔وہ برطانیہ کا جیول ان دی کراون (Jewel in the crown) ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں ۔