علم کا ایک چراغ گل ،ایک اور باب بند ہو گیا،عصر حاضر میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے والے حافظ عبد العزیز علوی وفات پا گئے

مرحوم 1943 میں بھارت کے شہر بڈیمال ضلع فیروزپور میں پیدا ہوئے ، تقسیم کے بعد پاکستان کے چکنمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں آباد ہوئے

نیوز رپورٹر ڈان ٹی وی

ستیانہ بنگلہ: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ممتاز عالم دین استاذ الاساتذہ ، شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد العزیز علوی ( شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حاجی آباد) 81 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ( انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم نے بیوہ 02 بیٹے اور 06 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں مرحوم کی نمازِ جنازہ آج صبح 30 / 10 بجے کریسنٹ گراؤنڈ نزد ملت چوک میں اور دوسری نمازِ جنازہ چکنمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں دوپہر 02 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحوم 1943 میں بھارت کے شہر بڈیمال ضلع فیروزپور میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد پاکستان کے چکنمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں آباد ہوئے ۔ مرحوم کو عصر حاضر میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی، حافظ محمد یونس آزاد ،سید سبطین شاہ نقوی ،خالد محمود ،اعظم آبادی ،مہر محمد عبداللہ ودیگر نے حافظ عبد العزیز علوی کی وفات پر گہرے زنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین ، شیخ الحدیث والتفسیر سے محروم ہو گیا ہے ۔ مرحوم کے انتقال سے علمی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔وہ اپنے آپ میں علم کا ایک سمندر تھے، لاکھوں طلبہ ان سے فیض حاصل کر کے دنیا بھر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں