کامیابی پرنسپل میڈم منتہا کی روشن خیالی اور لڑکیوں کو ہر میدان میں آگے لانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے،پروفیسر مسز صباحت ، کوچ حسن حیدر شاہ
محمد عمران خان ،حسن شاہ ، صدر فاروق آباد پریس کلب ،سید تقی رضا بخاری اور دیگر صحافیوں کی ڈان ٹی وی سےٹیلی فونک گفتگو
شیخوپورہ :بیورو چیف راناوحید نوائے وقت
شیخوپورہ :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر انتظام انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی نے اپنے تمام میچ جیت کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ بیورو چیف راناوحید ڈان ٹی وی، محمد عمران خان آف سپین ،حسن شاہ نے صدر فاروق آباد پریس کلب ،سید تقی رضا بخاری اور دیگر صحافیوں نے ڈان ٹی وی سےٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا نے پہلی بار بحثیت گورنمنٹ کالج انٹر کالجیٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں تمام نجی کالجز کو بھی شکست دی اور پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام مقابلوں میں یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اس سے پہلے تین دہائیوں سے ہاکی ٹورنامنٹ میں نجی کالجز ہی جیتتے رہے ہیں۔ اس جیت کے بعد کالج کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور آئندہ آنے والے ٹورنامنٹس میں جن میں آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی ٹورنامنٹ ،ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،پنجاب گیمز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کاجذبہ پیدا ہوا ہے۔ میچ کے بعد گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا کی ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر مسز صباحت نے کہا کہ یہ کامیابی گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا کی پرنسپل میڈم منتہا کی سپورٹس کے حوالے سے روشن خیالی اور لڑکیوں کو ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے موقع دینے کیلیے ہر ممکن کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ملی۔ آخر میں پاکستان ٹیم کے ٹرینر ، کوچ حسن حیدر شاہ نے کہا کہ گورئمنٹ کالجز میں سپورٹس کی بحالی ایچ ای ڈی گیمز کے باقاعدگی سے انعقاد کی وجہ سے ہے۔ جس میں تمام گورئمنٹ کالج حصہ لیتے ہیں اور ان کے طلبا و طالبات کو کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سپورٹس ڈائریکٹر وقاص اکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس سعید اور ان کی تمام ٹیم پورے پنجاب میں گورئمنٹ کالجز سپورٹس کی بحالی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔