ممتازسینئر صحافی ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ بھلیکھا ،روزنامہ پوسٹ مارٹم،بھلیکھا ٹی وی کے اونر مدثر اقبال بٹ لندن پہنچ گئے

سٹاف رپورٹر نوائے وقت

لندن:پاکستان کے ممتازسینئر صحافی، پنجابی زبان کے سرخیل ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ بھلیکھا ،روزنامہ پوسٹ مارٹم ،بھلیکھا ٹی وی کے اونر مدثر اقبال بٹ لندن پہنچ گئے۔

انھیں لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ ٹرمینل 4 پر برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع
ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت ، انگلش اخبار ڈیلی ڈان ،ویکلی لندن آئی کے ایڈیٹر انچیف ،ڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی کے ڈائریکٹرنیوزڈاکٹر اختر گلفام نے ریسیو کیا۔جہاں انہوں نے مدثر اقبال بٹ اور ان کی اہلیہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وہ جدہ سے سعودی ایئرلائن سے لندن پہنچے ۔جدہ میں مدثر اقبال بٹ اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وہ برطانیہ میں سرکردہ شخصیات سے ملاقات کریں گے اور مختلف اداروں میں لیکچر دیں گے۔برطانیہ کی معروف تنظیمیں ان کے اعزاز میں استقبالیے دیں گی۔ وہ اپنے ٹی وی چینل کے لیے ممتاز بزنس مینزاور شخصیات کے انٹرویو بھی کریں گے۔

مدثر اقبال بٹ اور ان کی اہلیہ کا قیام لندن میں پنجابی کے مشہور شاعر مرحوم ملک امین کی اہلیہ اور پنجابی کی معروف شاعرہ رانی ملک کے ہاں ہوگا۔وہ جنوری 2025 کے پہلے ہفتے واپس پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں