رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساھیوال : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خادم حسین موہل نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 56 پانچ ایل کا وزٹ کیا۔
سکول کی فنکشنل کمپیوٹر لیب چیک کی اور پرنسپل و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
سکول میں منعقدہ اول تا ہشتم SBA کے امتحان و نہم تا سیکنڈ ائیر کے دسمبر ٹیسٹ کا وزٹ کیا۔
اساتذہ کا PEC rubrics کے مطابق پیپرز مارکنگ کر تے ہوۓ جائزہ لیا اور مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ۔
غریب طلبہ میں وردیاں جرسیاں اور جوتے تقسیم کیے اور پولیو مہم کے افسران کے ساتھ مل کر پولیو اگاہی مہم میں حصہ لیا، سکول کی خوبصورتی اور پرنسپل و اساتذہ کی شبانہ روز محنت پر مسرت کا اظہار کیا اور پرنسپل ادارہ راؤ اشرف علی کمپیوٹر لیب انچارج سید مدثر علی مشہدی اور تمام سٹاف کو سراہا۔