پریس بریفنگ میں ڈاکٹر محمد ایوب، راناجا وید نثار،عزیز الحق گورائیہ،رضوان طاہر، مرزا خالد،شیخ نعیم،ملک آصف،طمطراق شاہ،را حیل آذاد،ولسن رضا،ملک آصف،چوہدری نجیب،مزمل نواب،چوہدری خالد ا ور دیگر صحافیوں کی شرکت
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت
ساہیوال: یونیورسٹی آف ساہیوال کا دوسرا کانووکیشن 18دسمبر کو منعقد ہوگا۔ جس میں تعلیمی سیشن 2017 اور 2018کے 1234طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔ کانووکیشن کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں مسلسل دوسرے کانوکیشن کا انعقاد ایک اعزاز ہے جس سے بی ایس اور ایل ایل بی کے860، ایم اے/ایم ایس سی کے344اور ایم ایس اور ایم بی اے کے30طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ پریس بریفنگ میں رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، میڈیا کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد ایوب،پریس کلب کے صدر راناجا وید نثار،چئیر مین عزیز الحق گورائیہ،جنرل سیکرٹری رضوان طاہر،نائب صدر مرزا خالد،شیخ نعیم،ملک آصف،طمطراق شاہ،را حیل آذاد،ولسن رضا،ملک آصف،چوہدری نجیب،مزمل نواب،چوہدری خالد ا ور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں جاری بڑے ترقیاتی پروگرام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس کی تکمیل سے یونیورسٹی میں مزید شعبوں کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال کو ایک معیاری تعلیمی درسگاہ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ایسے نئے شعبے قائم کئے جائیں گے جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہوں۔