نئے سال کا تحفہ: لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بڑا اضافہ

ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ ، ٹکٹوں کی قیمتیوں نے مشکلات بڑھا دیں

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن:لندن کےمیئر نے لندن کے شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے جس میں انتظامیہ نے ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔

لندن کی انتظامیہ نے ٹرین اور انڈر گراونڈ میں سفر کرنے والے شہریوں کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا کر ان کی مشکل میں اضافہ کردیا۔

لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کی کرائے کی حد میں زون کے حساب سے 50 سے 70 پنس بڑھ جائیں گے۔

بس اور ٹرام سے ایک گھنٹے کے دوران جتنی بار چاہے سفر کرنے کا کرایہ ایک پاؤنڈ 75 پنس پر برقرار رہے گا، اس کا اطلاق آئندہ سال مارچ سے ہوگا۔

لندن کے مئیر صادق خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم، ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں