نصرت فتح علی کا ’چین آف لائٹ‘، انتقال کے 27 سال بعد 2024 کا گلوبل نمبر ون البم قرار

’دی گارجین’ نے سال 2024 کے دنیا بھر کے مقبول ترین میوزک البمز کی فہرست جاری کردی، جس میں اخبار نے 10 البمز کو شامل کیا ہے

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت

لندن:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مرحوم موسیقار و گلوکار نصرت فتح علی خان کے انتقال کے 27 سال بعد ستمبر 2024 میں ریلیز کیے گئے ان کے ان سنے ایلبم کو برطانوی اخبار نے سال 2024 کے دنیا کے مقبول ترین البمز میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

نصرت فتح علی خان کے انتقال کے بعد ستمبر 2024 میں ان کا چار قوالیوں پر مبنی آڈیو البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ قوالیاں 1990 کے دوران ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مذکورہ البم کو ریئل ورلڈ ریکارڈنگز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا اور کمپنی نے اسی نام سے نصرت فتح علی خان کی زندگی پر مختصر دستاویزی فلم بھی ریلیز کی تھی۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے سال 2024 کے دنیا بھر کے مقبول ترین میوزک البمز کی فہرست جاری کردی، جس میں اخبار نے 10 البمز کو شامل کیا ہے۔

فہرست میں شامل کیے گئے 10 میں سے دو میوزک البمز کا تعلق پاکستان سے ہے، جہاں نصرت فتح علی خان کے البم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، وہیں پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کے البم کو بھی چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست درج ذیل ہے۔

10- پوئجی ننت (Poeji – Nant)

09- ڈی جے لو DJ Love – Budots World (Reloaded))

08- گناویا (Ganavya – Daughter of a Temple)

07- مالکولم (Malcolm Jiyane Tree-O – True Story)

06- عروج آفتاب (Arooj Aftab – Night Reign)

05- بزوکی (. Bizhiki – Unbound)

04- لارڈ اسپائک ہارٹ (Lord Spikeheart – The Adept)

03- فبیانو (Fabiano do Nascimento and Sam Gendel – The Room)

02- اسپرانزا (Milton Nascimento and Esperanza Spalding – Milton + Esperanza)

01- نصرت فتح علی خان- چین آف لائٹ(Nusrat Fateh Ali Khan and Party – Chain of Light)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں