پاکستان میں آنے والا سال گزشتہ سال کی نسبت پستی کی طرف کیوں؟ وجہ یہ ہے
تحریر: سید فریاد حسین بخاری چیئرمین عزاداری کونسل برطانیہ ، لندن
میرے نہایت واجب الااحترام پاکستانیو !
اسلام و علیکم :
ہمیشہ کی طرح نئے سال کا سورج طلوع ہوا اور ہمیشہ ہی کی طرح مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ نئی امیدوں اور خواہشات کے ساتھ نیا سال خوشیاں بھی لائے ، اسی طرح میں بھی آپ کو 2025 کے آغاز پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔اس دعا کے ساتھ کے آنے والا سال خوشیوں بھرا ہو اور زندگی اور تندرستی کے ساتھ نئی کامیابیاں بھی آپ کے قدم چومیں۔ ،،،
مگر کیا ہم نے کبھی اپنی خوشیوں اور کامیابیوں کو ملک و قوم کی کامیابیوں کے ساتھ منسلک کیا ہے ؟ نہیں بالکل نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں آنے والا سال گزشتہ سال کی نسبت پستی کی طرف جاتا ہے۔ مسائل گھٹنے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں ، مسائل بڑھتے ہیں تو ترقی کی رفتار رک جاتی ہے ۔ ملکی مسائل کو کم کرنے کے لئے ذاتی خواہشات کو پس پشت ڈالنا پڑتا ہے ، من حیث القوم ہم سے یہ نہیں ہو پا رہا اور مسلسل مقروض اور تنزلی کی طرف جا رہے ہیں ۔
الللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ہدایت فرما دے۔ ہدایت انہی کو ملتی ہے جو اس کو ڈھونڈنے اور پانے کی کوشش کرتے ہیں جو پا لیتے ہیں وہ غنی بن جاتے ہیں اور جن کو نہ ملے ان سے زیادہ بدقسمت اور فقیر کوئی نہیں ، الللہ ہمیں ہدایت فرما دے اورہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔