حمام میں سارے ننگے ہیں؟

ابوالمعاذ مصنف مفتی خلیل الرحمٰن
بانی و مہتمم میمونہ ویلفیئر ٹرسٹ کراچی

پاکستان تو کیا دنیا بھر میں کہیں بھی مسئلہ ہو کراچی میں دھرنا ہوتا ہے سارا ظلم دھرنوں کے نام پر، کراچی میں ہی کیوں
پوچھتا ہے کراچی؟؟؟؟
کاش کوئی ایک دھرنا خالصتاً مہنگائی بےروزگاری پانی بجلی گیس کی قلت و ذلت، قتل غارتگری، خواتین و حضرات بچے بالخصوص بزرگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کیا ان چیزوں کے خلاف کسی کو دھرنا دینا یاد نہیں آتا ؟
کراچی میں آج بھی پانی کی مصنوعی قلت و ذلت کا سامنا ہے آخر کون ہے جو اسکے پیچھے ہے۔ ماضی میں بھی شہر قائد کے ساتھ بد سے بدتر سلوک کیا جاتا رہا ہیں مگر کون دیکھے کون پوچھے کسی کو کوئی خبر نہیں ہیں ؟
کراچی میں آئے دن ٹریفک ،حادثاتی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ کہاں ہیں ٹریفک پولیس کا ایکشن و پلان ۔چند دن قبل نشے کی حالت میں خود ٹریفک پولیس کا افسر ایک شہری کی جان لے گیا کون عملدرآمد کروائے گا ؟
ٹوٹی سڑکیں، بہتے گٹر، گندے نالے، کھلے مین ہول اور بےشمار اموات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ آخر کہاں ہیں بلدیاتی نظام ،اربوں کروڑوں کے بجٹ سب ہضم ،ٹینکر مافیا پارکنگ مافیا ،ڈاکو مافیا، گیس بجلی مافیا وغیرہ ادارے منہدم اور اپنی بےبسی کا عرصہ دراز سے اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔آخر میں پھر یہی کہنا پڑتا ہے کہ حمام میں سارے ننگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں