دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے 17سویلین ورکرز کو اغواء کرلیا

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 8مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا

محمد ناصرغلزئی بیوروچیف نوائے وقت

لکی مروت :دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے 17سویلین ورکرز کو اغواء کرلیا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقہ کبل خیل سے 17سویلین ورکرز کو بھتہ غوری کے لئے اغواء کرلیا ہے جوکہ نہتے ورکرز تھے ۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 8مغوی ورکرز کو با حفاظت باز یاب کروا لیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی جلد باز یاب کروا لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں