“میلان کیلئے بھی پی آئی اے کی فلائٹ بحال کی جائے” پاکستانی کیمونٹی کا مطالبہ

پروازیں جلد شروع کرنے کے لیے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر ہوا بازی کے نام پاکستانی قونصلیٹ میں تحریری یادداشت جمع

رپورٹ محمد الیاس قادری

میلان/اٹلی: یورپی ممالک میں پاکستان کی قومی ائیر لائن کی پروازوں پر ساڑھے چار سال سے عائد پابندی ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز جمعہ 10 جنوری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈیگال ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔پیرس کیلئے پی آئی اے کی فلائٹس کی بحالی کے بعد اٹلی میں مقیم 3 لاکھ سے زائد ہموطنوں کی طرف سے بھی میلان سے قومی ائیر لائن کی پروازوں کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں یہاں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات چوھدری گلفام شہزاد میتلا، چوھدری احسان اللہ کوٹلہ اور چوھدری شعیب حسن وڑائچ نے پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف اور چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نام پی آئی اے کی میلان کیلئے پرواز جلد شروع کرنے کے مطالبے پر مشتمل تحریری یادداشت پاکستانی قونصلیٹ میں امیگریشن لائزن آفیسر عصمت اللہ جونیجو کو پیش کی، جس پر انہوں نے جلد عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ایف آئی اے کے اعلی آفیسر عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پی آئی اے کے عملے کے بعض اہلکاروں کے بیرون ملک غائب ہو جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں