پیپلز پارٹی کی میرٹ پرتنظیم سازی کی جائے، کوئی پیرا شوٹر نہ آئے ، صدر زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا، زین بخاری

پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے.اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا،برسوں سے میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، ملک جمشید شہباز

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کا ورکر اجلاس سے انفارمیشن سیکرٹری ضلع شیخوپورہ اوردیگر مقررین کا خطاب اور نواءے وقت سے گفتگو

سٹاف رپورٹر + نمائندہ خصوصی نوائے وقت

شیخوپورہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی میرٹ پرتنظیم سازی کی جائے ۔پارٹی میں کوئی پیرا شوٹر نہ آئے.پیپلز پارٹی کے پرانے کارکن یہاں بیٹھے ہیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ ان کی اولادوں کا دل کہیں اور لگتا ہے.ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 137 اور 138 سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جنرل الیکشن لڑنے والے زین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زین بخاری نے کہا کہ جب بی بی شہید کا بیٹا بلاول بھٹو شیخوپورہ آ ئے گا تو بلاول کو دیکھنے پورا شہر آمڈ آئے گا.زین بخاری نے روزنامہ نوائے وقت کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنا چاہیے، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا۔ پیپلز پارٹی مزاحمت کرتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے خلاف مقدمات درج ہوتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں، کیس چلتا ہے تو جھوٹ اور سچ سب سامنے آجاتا ہے۔انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ ملک جمشید شہبازنے خطاب کرتے اور بعد ازاں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے.اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ برسوں سے پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہماری قیادت ہر بار مقدمات سےباعزت بری ہوئی ہے، ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کا ورکر اجلاس بمقام ڈیرہ سید ندیم عباس شاہ پر منعقد ہوا، جس میں پنجاب کی قیادت سید حسن مرتضی،چوہدری محمد اسلم گل،میاں مصباح الرحمان،نوید چوہدری،اورنگزیب برکی،فیصل میر،ملک عثمان،سلیم ملک،بشری مانیکا،محمد جاوید بھٹی،راۓ شاہجہان بھٹی،حاجی فلک شیر،ملک جمشید شہباز اورنسیم صابر، تمام ٹکٹ ہولڈرلز،ایم این ایز ،پی پی ضلعی تنظیم ،تمام تحصیل و سٹی صدوراور کارکنان نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں