یورپی عدالت نے پہلی بار یورپی کمیشن کو ہی جرمانہ کر دیا

اپنے ہی طے کردہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر پہلی بار یورپی کمیشن کو سزا سنا دی

مہر صفدر

برسلز:بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے بدھ آٹھ جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس مقدمے میں یورپی یونین کی جنرل کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں حکم دیا کہ یورپی یونین کا کمیشن ایک جرمن صارف کو 400 یورو جرمانہ ادا کرے۔

جرمنی کے شہری اس صارف نے، جو مقدمے کا مدعی بھی تھا، الزام لگایا تھا کہ یورپی کمیشن نے اس بلاک میں عام شہریوں کے ذاتی کوائف کے تحفظ سے متعلق جو ضوابط نافذ کر رکھے ہیں، یہ کمیشن خود انہی ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔
درخواست دہندہ نے قانونی دعویٰ کیا تھا کہ یورپی کمیشن نے اس کا پرسنل ڈیٹا مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر امریکہ منتقل کر دیا تھا اور یوں اس کے ان حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تھی، جو خود یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن رولز کے تحت اسے حاصل ہیں۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچی کہ یورپی کمیشن خود اپنے ہی نافذ کردہ یورپی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں