ہمیں اپنی نئی نسل کو دین کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے مقامی مساجد اور مدارس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
ادیب مشتاق سے
بریڈفورڈ:برطانیہ میں پیدا ہونے والے پاکستانی مسلمان بچے جہاں سیاست، کھیلوں کے میدانوں میں اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں وہی پر مذہبی تعلیم میں بھی اپنا نام کما رہے ہیں ۔گزشتہ دنوں الحرا اسلامک سنٹر کے خطیب حافظ محمد آزاد کی نگرانی میں نوجوان حافظ محمد عبداللہ ذکاء کی قرآن پاک حفظ مکمل کرنے کے موقع پر دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد خیال معاشرے میں رہتے ہیں لیکن ہمیں اپنی نئی نسل کو دین کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے مقامی مساجد اور مدارس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.