رانا وحید نوائے وقت
لاہور/ فیروز والا : امامیہ کالونی ریلوے لائن کراسنگ، ریلوے انتظامیہ کی لاپرواہی حادثات کا باعث بن گئی اہلِ علاقہ کا مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی باڑ لگانے کا مطالبہ۔مقامی صحافی فیروزوالہ علی بخاری کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے امامیہ کالونی میں اہلِ علاقہ نے ریلوے حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کی آبادی والے علاقے میں ریلوے کراسنگ کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریلوے حکام کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے ٹرین کی زد میں آکر زیادہ تر بزرگ اور بچے اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔