گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں،گھروں میں رہنے کا مشورہ
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت
لندن: برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہو کر رہ گئے، شہری اپنے ہی گھروں میں محصور ہیں۔
برطانیہ بھر میں گزشتہ 3 روز سے تعلیمی ادارے بند جبکہ ٹرینوں اور بسوں کی سروسز بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ متعدد ایئر پورٹ بند اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجۂ حرارت پریشان کن حد تک تبدیل ہو رہا ہے جس سے غیر متوقع اور معمول سے زیادہ بارشوں، سیلاب اور برف باری کا سامنا ہے