بی جے پی کے غنڈوں کی دونوں نمازیوں کے ساتھ ہاتھا پائی، نفرت آمیز نعرے بازی کی
محمد ابرار نمائندہ خصوصی نوائے وقت
اترپردیش :بھارتی ریاست اترپردیش کے ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے پر 2 مسلمانوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ گیا جس سے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
ریاست اتر پردیش میں ریلورے اسٹیشن کے احاطے میں اپنی کار کے پیچھے نماز پڑھنے پر دو مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ مقدمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے درج کرایا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس عمل کی وجہ سے کار پارکنگ کا مقصد فوت ہوگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے دونوں نمازیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور نفرت آمیز نعرے بازی کی۔
بعد ازاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پولیس نے نمازیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔