افسران اور ٹھیکیداروں کوعوامی فلاحی منصوبوں میں معیاریقینی بنانے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں
رانا وحید بیو روچیف نوائے وقت
ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے رورل ہیلتھ سینٹر 55/5-L کی زیر تعمیر عمارت کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کوعوامی فلاحی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے نہ صرف زیر تعمیر عمارت کی صورتحال کو جانچا بلکہ رورل ہیلتھ سینٹر کی پرانی بلڈنگ میں موجود طبی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔