شیخوپورہ: آصف رضا کی والدہ مرحومہ کے ایصال کیلئے 10ویں کا ختم آج ہفتہ کو ہو گا

پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر کی آصف رضا والدہ کا 79سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں

تعزیت کیلئے سیاسی و سماجی شخصیات کی ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری

رپورٹ محمد الیاس قادری

بولونیا/ اٹلی: پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر آصف رضا کی والدہ محترمہ جن کا گزشتہ ماہ 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کیلئے ہفتہ 11 جنوری کو سہہ پہر 3 بجے امام بارگاہ شان حسین نزد صدر تھانہ محلہ ہنجرانوالہ شیخوپورہ میں 10ویں کے ختم کا اہتمام کیا گیا ہے، اس دوران اٹلی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات پاک فیڈریشن اٹلی کے چیف کوآرڈینٹر و پاکستان سپورٹس کلب بریشیا کے صدر چوھدری فیصل بشیر ساہی، چوھدری شبیر احمد ناپولی، آصف منیر پٹھان، حافظ فرقان علی آف سوزارا، چوھدری محمد محسن وڑائچ اور دیگر نے سوگوار آصف رضا سے شیخوپورہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اور ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی، آصف رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سے اٹلی واپسی کے بعد جنوری کے آخری ہفتے بولونیا میں والدہ مرحومہ کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں