مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ کے تحت مقامی شہریوں کو الاٹ ھو جائیں گے
آصف کیانی
اسلام آباد:سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ کئے گئے۔
قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی گئیں۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی خود کی
قرعہ اندازی کے لیے ہال میں موجود افراد سے مختلف ڈیجٹ سیڈ نمبر کے طو پر لئے گئے۔
سیکٹر C-14 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی گئ ہے۔
مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے کی صورت میں قراعہ اندازی کے ذریعے بنائی گئ ویٹنگ لسٹ کے تحت مقامی شہریوں کو الاٹ ھو جائیں گے۔
کامیاب امیدواروں کی فہرست سی ڈی اے کی ویب سائٹ اور آفشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی آویزاں کی جائے گی
سی ڈی اے کو سیکٹر C-14 میں پلاٹس حاصل کرنے کیلئے 1700 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
سیکٹر C-14 مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع اسلام آباد کا خوبصورت رہا ئشی منصوبہ ہے۔
اس سیکٹر میں تمام شہری سہولیات کی فراہم کی جائیں گی ۔
سیکٹر C-14 کو اپنے محل وقوع کی وجہ سے مستقبل کا E-7 قرار دیا جارہا ہے۔