کچھ رشتے دل کے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ انکا یوں بچھڑ جانے کا یقین کرنا مشکل ہوتا ہے
سٹاف رپورٹر نوائے وقت
لندن:برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والا اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت کے سابق کالم نویس ، معروف ادیب و سخنور امجد مرزا امجد تریاسی سال کی عمر میں مورخہ 22 جنوری 2025 بروز بدھ کوئین ہسپتال لندن میں برضائے الہی’ انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
وہ پچھلے دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ درجات کو بلند فرمائے۔ لواحقین و دوستو کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔. 30 سال کی رفاقت کا سفر یوں تمام ہوا. میرے رب سے وعدہ ہے بیشک ہم سب نے اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے… مگر کچھ رشتے دل کے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ انکا یوں بچھڑ جانے کا یقین کرنا مشکل ہوتا ہے
دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے لئے دعائے مغفرت فرمائیں ۔