والدہ کی وفات پرآصف رضا سے تعزیت کیلئے دوست احباب کی آمد جاری

حافظ امیر علی، پیر ضیاء الدین، طاہر مراد بھٹہ، ملک حسن, عطا الرحمن اور نوید احمد تعزیت کیلئے آنیوالوں میں شامل

مرحومہ کیلئے اٹلی میں اجتماعی دعائے مغفرت اتوار 9 فروری کو جامع فیضان مدینہ بولونیا میں ہو گی

رپورٹ محمد الیاس قادری

بولونیا/اٹلی: پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر آصف رضا کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے دوست احباب کا لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے، ان کی والدہ کا گزشتہ ماہ 79سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا، اس دوران ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات حافظ امیر علی اعوان، پیر محمد ضیاء الدین نقشبندی، طاہر مراد بھٹہ، ملک حسن نوید اعوان, سید عطا الرحمن (کینیڈا) اور پاکستان اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر کے فنانس ڈائریکٹر چوھدری نوید احمد سمیت دیگر نے آصف رضا سے لاہور میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی، آصف رضا کے مطابق وہ اٹلی واپسی کے بعد اتوار 9 فروری کو سہہ پہر 3 بجے بولونیا میں دعوت اسلامی کے مرکز جامعہ فیضان مدینہ میں اپنی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کا اہتمام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں