’ٹشو پیپر جیسی کم قیمت چیز بھی کرپشن کی نذر ،بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپر ’کراچی میں استعمال ہونے لگے

کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب الآصف سکوائر کے سامنے واقع سمندر خان نامی ہوٹل پر بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپر ہوٹل کی میزوں پر دستیاب ہیں

خادم حسین نوائے وقت

کراچی: بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپر کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں استعمال ہونے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب الآصف سکوائر کے سامنے واقع سمندر خان نامی ہوٹل پر بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپر ہوٹل کی میزوں پر دستیاب ہیں جو کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو استعمال کے لیے مہیا کہیے جاتے ہیں۔

اس ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے آئے ایک شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں اردو اور انگریزی زبان میں ٹشو پیپر کے ڈبوں پر بلوچستان اسمبلی کا نام اور لوگو نظر آ رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپر کراچی کے ہوٹل پر ملنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ٹشو پیپر اتنی بڑی تعداد میں ہوٹل کیسے پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں